جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

وسیم اکرم کا قومی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کو اہم مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ بہادر بنو اور جو فیصلہ کرلیا ہے اس پر قائم رہو، تھوڑی تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر فیصلے بار بار تبدیل کیے جائیں گے تو ٹیم پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی جانب سے سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا کنسلٹنٹ ممبر منتخب کیا گیا تھا پھر ایک روز بعد ہی انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ چیزوں کی وضاحت دینا ضروری ہے، سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہورہی ہے وہ رائے دینے کی حد تک ہیں سلمان بٹ پی سی بی کے کسی پینل پر نہیں ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا ہے، سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بطور چیف سلیکٹر میری ذمہ داری ہے کہ میرے ساتھ لوگ کون ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت باتیں کی جارہی تھی نہیں چاہتا کہ سلمان بٹ سے متعلق غلط باتیں کی جائیں، نہیں چاہتا کہ لوگ سلمان بٹ سے میرے تعلق پر تنقید کریں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی کردار نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں