ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے والے دو نوجوانوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں دو افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جنہیں گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، بھارتی پولیس کے مطابق یاترا کے دوران جانوروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اتراکھنڈ پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ہے، ویڈیو کی مدد سے دونوں افراد کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے تمام واقعات کی اطلاع پولیس ایمرجنسی نمبر یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

پولیس نے مقدمات میں فوری کارروائی کی یقین دہانی کروائی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں