21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بس میں سیٹ کے معاملے پر خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بس میں سیٹ کے معاملے پر دو خواتین لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں اس سے قبل میٹرو ٹرین میں خواتین کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں اب دہلی میں ہی بس میں سیٹ کے معاملے پر دو خواتین لڑ پڑیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین ایک دوسرے کے بال کھینچنے میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ دیکھیں دہلی کی بسوں کا یہ حال ہے، ویڈیو میں ایک شخص لڑائی کو چھڑوانے کی کوشش کررہا ہے لیکن خواتین بدستور لڑنے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس لڑائی کی ویڈیو بنانے والے شخص کو ایوارڈ دینے کی ضرورت ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کی حرکتیں کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں نہیں ہونی چاہیں، زیادہ تر صارفین نے ویڈیو کا مذاق اڑایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں