بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: صائم ایوب ’نو لُک شاٹ‘ کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب چیمپئنز ون ڈے کپ میں اپنا آئیڈیل ’نو لُک شاٹ‘ کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے تیسرے میچ میں پینتھرز اور ڈولفنز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، پینتھرز نے 328 رنز بنائے اور ڈولفنز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا۔

ٹورنامنٹ میں صائم ایوب شاداب خان کی ٹیم پینتھرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

صائم ایوب نے ایک چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 6 رنز بنائے تھے پھر وہ اپنا منفرد شاٹ کھیلنے گئے اور میر حمزہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میر حمزہ کی گیند پر محمد حریرا نے صائم  ایوب کا کیچ پکڑا۔

پینتھرز کی جانب سے عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کی ہے جبکہ حیدر علی 63 اور کپتان شاداب خان 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈولفنز کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میر حمزہ اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں