24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ہوا سے پانی حاصل کرنے کا ایک اور کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے محققین نے ہوا سے پانی حاصل کرنے کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ہوا سے پانی کھینچنے والی اس ایجاد کو واٹر ہارویسٹر کا نام دیا گیا ہے۔

اس ہارویسٹر کی منفرد بات یہ ہے کہ یہ بے حد کم نمی والی ہوا سے بھی پانی حاصل کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین نے اس ایجاد کی ابتدائی شکل گزشتہ برس اکتوبر میں پیش کی تھی۔ اب اسے مزید تبدیلیوں کے بعد پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد یہ بڑے پیمانے پر پانی کے حصول کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق یہ مشین اس قابل ہے کہ نہایت کم نمی والی صحرائی ہوا سے بھی پانی حاصل کرسکتی ہے۔

یہ پانی معیار کے معاملے میں بھی بہترین ہوگا اور پینے کے قابل ہوگا۔

کچھ عرصہ قبل اسی تکنیک پر کام کرتے ہوئے واٹر سیر نامی ٹربائن بھی تیار کی گئی تھی جو یہی کام انجام دیتی تھی۔

دن کے 24 گھنٹے کام کرنے والی اس ٹربائن کو کام کرنے کے لیے کسی قسم کی بجلی، توانائی، یا کیمیکلز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ماہرین پر امید ہیں کہ اگر اس نوعیت کے تجربات پر بڑے پیمانے پر کام کیا جائے تو پانی کی قلت کا مسئلہ خاصی حد تک حل ہوسکتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں