ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن، پانی کے بحران کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی، جس سے پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن بھی بجلی کا بریک کا ڈاؤن ہوا ، جس کی وجہ سے کراچی کو پانی سپلائی کرنیوالی 72 انچ کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی۔

- Advertisement -

جس کے بعد کراچی کے کئی علاقوں کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی اور پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پائپ لائن پھٹنے سے قریبی گھروں میں پانی داخل ہوگیا ، جس سے مکین پریشان ہے۔

واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ نیشنل گرڈ سسٹم فریکوئنسی کم ہونے کے باعث ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہوگئیں اور شہر میں عارضی پانی کی فراہمی معطل ہے تاہم کے الیکٹرک انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے۔

واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرمتی کام پانی کی نکاسی کے بعد شروع ہوگا، پانی کی نکاسی کے36 سے 48 گھنٹے بعد پانی کی سپلائی بحال ہوگی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں