منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

فون پکڑنے کا انداز آپ کی شخصیت کے راز کھول دیتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کا ہر عمل اس کے کردار اور شخصیت کے بارے میں نشاندہی کرتا ہے فون پکڑنے سے بھی کسی شخص کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔

اسمارٹ فون ہماری زندگی میں لازم وملزوم ہوچکا ہے۔ گھر ہو یا دفتر، اسکول ہو یا تفریحی مقام ہر جگہ اس کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور تقریباً ہر شخص کے ہاتھ میں نظر آتا ہے۔

لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ موبائل فون کو ہاتھ سے پکڑنا اور اس کا استعمال کا انداز بھی آپ کی شخصیت میں چھپی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو فون استعمال کرنے کے کچھ انداز اور اس کے پیچھے چھپے راز سے آگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

موبائل فون کو ایک ہاتھ سے پکڑ کر دوسرے ہاتھ کی انگلی کا استعمال:

جو لوگ موبائل فون مذکورہ بالا انداز میں استعمال کرتے ہیں، وہ انتہائی مدبر اور غور وفکر کرنے والے لوگ مانے جاتے ہیں۔

ایسے افراد کسی بھی معاملے میں سطحی سوچ نہیں رکھتے بلکہ تنہائی اور غوروفکر پسند کرتے ہیں اور کسی بھی فیصلے سے قبل اچھی طرح سوچ بچار کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی اسی انداز سے فون کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہر زاویے اور ہر امکان پر غور کرنے والے افراد میں شامل ہوتے ہیں۔ آپ ایک مقناطیسی شخصیت حامل شخص ہیں جن کی گفتگو سامعین پر دیرپا اثر چھوڑتی ہے۔

موبائل فون کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر ایک ہاتھ کے انگوٹھے کا استعمال:

اگر آپ کا فون استعمال کرنے کا یہ طریقہ ہے تو پھر آپ انتہائی محتاط اور اپنی زندگی میں نظم و ضبط رکھنے والی شخصیت ہیں۔

آپ ایک ہمدرد شخصیت مانے جاتے ہیں اور دوسرے لوگ آپ کے پرسکون رویے اور دانشمندانہ نقطہ نظر کے سبب آپ سے مشاورت پسند کرتے ہیں۔

موبائل فون کو ایک ہاتھ سے پکڑ کر اسی ہاتھ کے انگوٹھے کا استعمال:

ایسے افراد خوداعتمادی سے مالا مال ہوتے ہیں اور زندگی کے چیلنجز کو امیدوں کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔ آپ کی مہم جو شخصیت آپ کو آگے بڑھاتی ہے اور دیگر کے لیے متاثر کن شخصیت ہوتے ہیں۔

موبائل فون دونوں ہاتھوں سے پکڑنا اور دونوں انگوٹھوں کا استعمال:

اپنے فون کو پکڑنے کے لیے دونوں ہاتھوں اور انگوٹھوں کا استعمال آپ کی اعلیٰ توانائی اور موافقت کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ متحرک ماحول میں مہارت حاصل کرتے ہیں، تیزی سے چیلنجز کا تجزیہ کرتے اور ان سے نمٹتے ہیں۔ آپ کی متحرک موجودگی سماجی اجتماعات کو جاندار بناتی ہے، جب کہ آپ کی مسابقتی روح پروان چڑھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں