اشتہار

‘ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے’، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سنسنی خیز پریس کانفرنس کرنے کی پاداش میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے ہاتھ دھونے والے فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو سمجھاتا رہا،انہیں بتاتارہا اور سازش کی نشاندہی کرتا رہا کہ انکی 26 سالہ محنت کو کچھ کیڑے کسی اورڈگرپر لے کرجا رہےہیں۔

- Advertisement -

فیصل واوڈا نے کہا کہ جس کا یہ نتیجہ آیا کہ اداروں سے محاذ آرائی ہوئی، پی ڈی ایم کو فائدہ ملا اور سب سے زیادہ ملک کا نقصان ہوا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے،جلد انکےنام سامنےلاؤنگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں تہلکہ خیز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھے سازشیوں نے ڈرا دھمکا کر انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا وہ پاکستان سے دبئی گئے وہ ویزے کے اختتام تک وہاں رہے، سازش کے تانے بانے اور مقاصد کچھ اور ہیں میں نے گھر والوں کو بتادیا ہے مجھے کچھ ہوا تو تحفے میں انہیں بھی لاشیں ملیں گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے کینیا بھجوانے والا کوئی عام آدمی نہیں ہے انہیں کینیا ہی کیوں بھجوایا گیا سازش کرنے والوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں لانگ مارچ میں بھی بے گناہ اور خاص لوگوں کا خون دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں