اشتہار

کراچی والے الرٹ ہو جائیں! اگلے 3 دن کے موسم کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے اگلے تین دن کے موسم کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر قائد میں گرمی کی جزوی لہر ہوسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق شہر قائد اگلے تین روز تک گرمی کی جزوی لہر لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج اور کل پارہ 37 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری ہواؤں کی مختصر وقت کیلیے بندش کے باعث ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔ دوپہر کو بلوچستان سے شمال مشرقی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں