12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نئی حکومت کے پہلے ہفتے ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.11 فیصد کا بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ہفتہ وارمہنگائی کی سالانہ شرح 32.39 فیصد پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کے پہلے ہفتے ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔

جس میں بتایا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا اور ہفتہ وارمہنگائی کی سالانہ شرح32.39 فیصد ہوگئی۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز 60 روپے28 پیسے اضافے سے 238 روپے 30 پیسےفی کلو ہوگئی جبکہ ایک ہفتے میں آلو 13 روپے 36 پیسےفی کلو مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کیلے10روپے22پیسے، انڈے6روپے71پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ بیف 11 روپے 76 پیسے، مٹن 8 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، برائلر مرغی 31 روپے 3 پیسے فی کلو سستی اور چائے کا 190 گرام پیکٹ 7 روپے 13 پیسے سستا ہوا۔

لہسن 2 روپے 33 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 2روپے49پیسے سستا ہوا جبکہ دال چنا، باسمتی چاول، آٹے کا تھیلا اور چینی بھی سستی ہوئی تاہم ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں