جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

اظہر علی نے بابر اعظم کو کیا نصیحت کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پی ایس ایل 9 میں دوسری فتح حاصل کی تاہم اظہر علی نے کچھ کمزور پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو نصیحت کی ہے۔

اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان اظہر علی نے کہا کہ آج پچ سوا دو سو رنز کی تھی۔ درمیان میں 7 سے 13 اوورز تک جو بیٹنگ ہوئی ہے اس میں زلمی نے 15 سے 20 رنز کم بنائے ہیں خاص طور پر بابر اعظم نے، پاور پلے کے بعد تو کوئی باؤنڈری بھی نہیں ماری۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ اس وقت صائم نہ کھیلتے تو زلمی پر دباؤ آ سکتا تھا۔ بابر اعظم بے شک اننگ کو آگے لے کر چلنے والے بیٹر ہیں

- Advertisement -

لیکن انہیں ایک چیز ضرور دیکھنی ہوگی کہ یہ جو پچ تھا سوا دو سو اسکور والا تو وہاں آپ نے مومنٹم کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ اگر اس مرحلے پر کوئی وکٹ بھی نہ گری ہو تو سمجھیں کہ پاور پلے ہی چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹنر شپ بے شک بہترین رہی مگر ایک بات کہوں گا بابر کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کیونکہ زلمی کی بیٹنگ مضبوط مگر بولنگ میں خامیاں ہیں تو اگر اس طرح بیٹنگ میں رنز لوز کریں گے تو انہیں آگے نقصان ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آخر میں رومن پال نے 20 گیندوں پر جارحانہ 46 رنز کی اننگ کھیل کر درمیانی اوور کے ڈیمیج کی ریکوری کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں