منگل, جون 18, 2024
اشتہار

چندریان 3 نے چاند پر کیا ڈھونڈ لیا؟ اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی خلائی مشن چندریان نے 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کی تھی جب سے وہ اپنے مشن میں مصروف ہے اور اب اس نے وہاں پلازما کا پتہ لگا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم اسرو کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چندریان 3 کے وکرم لینڈر نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں پلازمہ کا پتہ لگایا ہے جو نسبتاً کم گھنا ہے۔

اسرو کے مطابق چندریان 3 لینڈر پر نصب ریڈیو اناٹومی آف مون باونڈ ہائیپر سینسٹیو لونو سیفیئر اینڈ ایٹموسفیئر، لینگموئیر پروب (رمبھا-ایل پی) پے لوڈ نے جنوبی قطبی خطے کی سطح کے قریب قمری پلازما ماحول کی پہلی پیمائش کی ہے اور ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ چاند کی سطح کے قریب پلازما نسبتاً کم گھنا ہے۔

- Advertisement -

وکرم لینڈر پر نصب رمبھا-ایل پی جو ریڈیو ویو کمیونیکیشن میں لونر پلازما کی وجہ سے ہونے والی آواز کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے نے پلازما کے ماحول کا نقشہ بھی بنایا ہے اور وہ پے لوڈ چاند کے پلازما ماحول میں الیکٹران کی کثافت، درجہ حرارت اور برقی میدان کی پیمائش کرے گا۔

اسرو کا کہنا ہے کہ رمبھا-ایل پی پے لوڈ کے اعداد وشمار کے ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ چاند کی سطح کے قریب پلازما نسبتاً کم گھنا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ خلا کی اس جگہ پر زیادہ الیکٹران نہیں ہیں۔

’’چندریان 3‘‘ ڈیزائن کرنے کا دعوے دار گرفتار

چندریان کے وکرم اور پرگیان اپنا 14 روزہ مشن مکمل کر لیں گے تو ناسا کا پے لوڈ لیزر ریٹرو، ریفلیکٹر اری (ایل آر اے) ایکٹو ہو جائے گا اور یہ چاند پر کسی بھی چیز کو ٹریک کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں