جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

میئرکراچی کے امیدوار سے متعلق مرتضٰی وہاب نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پہلے بھی کراچی سے متعلق پیپلزپارٹی نے ٹاسک دیا تھا جس پر کام کیا پارٹی دوبارہ کراچی کیلئے ٹاسک دیتی ہے تو بلاتفریق کام کروں گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں میزبان مہر بخاری نے میئرکراچی کے لیے پی پی کے امیدوار سے متعلق سوال پوچھا کہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے نام پر پختہ یقین رکھتی لیکن پیپلزپارٹی امیدوار کے نام پر تقسیم کا شکار ہے کیا مرتضیٰ وہاب میئرکراچی بنیں گے؟

جس پر جواب دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں ایک بار قیادت جو فیصلہ کرلے اسے ہی مانا جاتا ہے، اگر پارٹی نے کراچی سے متعلق دوبارہ ٹاسک دیا تو بلاامتیاز و تفریق خدمت کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میئر کیلئے پیپلزپارٹی کراچی کی سب سےبڑی جماعت کےطور پر سامنے آئی کراچی کی بڑی جماعت ہونےکی وجہ سےاصولی طور پر میئر ہمارا ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عددی اعتبار سے ہم سب سے آگے ہیں جب کہ جماعت اسلامی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے، اس اعتبار سے میئر بنانا ہمارا حق ہے، اس پراسس کو جلد مکمل ہونا چاہیے تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں