12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

طارق فاطمی نے سائفر سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ قمر باجوہ نے کہا ڈان لیکس حقیقت نہیں تھی، سائفر کو آفس سے باہر بھی نہیں جانا چاہیے تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی لیکن انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کی واپسی یا صدر مملکت کے بیان پر جواب دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر سب سے اہم بات قمر باجوہ نے کی تھی، قمر باجوہ نے کہا تھا کہ ڈان لیکس حقیقت نہیں تھی، اس سے متعلق باجوہ تصدیق کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

طارق فاطمی نے کہا کہ جنہوں نے الزام لگایا وہ خود تردید کرچکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں طارق فاطمی نے کہا کہ سائفر حساس دستاویز تھی جس کی رسائی چند افراد تک تھی، سائفرانتہائی رازداری کا متقاضی تھا، جلسہ تو دور سائفر کو آفس سے باہر بھی نہیں جانا چاہیے تھا۔

بھارت سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت نے تعلقات بہتر کرنے ہیں تو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں