جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بی جے پی وزیر نے عوام کو کیا مشورہ دیا کہ کانگریس برہم ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بی جے پی کی وزیر پرتیبھا شکلا نے عوام کو ٹماٹر سے دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا جس پر کانگریسی رہنماؤں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارت میں ان دنوں ٹماٹر سب سے مہنگا ہے اور اتنا مہنگا ہے کہ قیمت سن کر لوگوں کے چہرے ٹماٹر کی طرح لال بھبھوکا ہو جاتے ہیں غصے سے۔ اب اس کا حل بھارتی وزیر نے یہ نکالا ہے کہ عوام کو اس قیمتی ٹماٹر سے ہی دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔

عوام کو یہ نادر مشورہ دینے والی وزیر بی جے پی سے تعلق رکھنے والی اتر پردیش کی پرتیبھا شکلا ہیں جن کا ایک بیان ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

خاتون وزیر اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ مہنگا ہونے پر اگر لوگ ٹماٹر کھانا چھوڑ دیں گے تو اس کی قیمت خود بخود کم ہو جائے گی۔

انہوں نے عوام کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ گھروں میں ٹماٹر اگائیں اور جب تک ٹماٹر مہنگے ہیں تب تک اس کی جگہ لیموں کھائیں۔

 

بی جے پی وزیر کے اس بیان پر کانگریسی رہنما برہم ہوگئے اور انہوں نے شکلا کے اس بیان کو غریب بھارتی عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیر کو اس قسم کے بیانات دینے کے بجائے مہنگائی کم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

اس سے قبل 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک اور لیڈر نمریلا سیتا رمن کا پیاز مہنگی ہونے پر اسی طرح کا بیان سامنے آیا تھا، ان سے ملک میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جن کا پیاز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

تاہم جب ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئی تو اپوزیشن رہنماؤں کو ان کا پرانا بیان یاد آگیا اور انہوں نے پوچھا کہ کیا مذکورہ وزیر بھی ٹماٹر نہیں کھاتیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں