تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یو اے ای: کن صورتوں میں آن لائن کلاسز منعقد ہونگی؟

دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں پر کووڈ نائنٹین کی نئی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیمیں تشکیل دینے کی پابندی عائد کردی ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق محکمہ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ نجی اسکولوں کے طلبہ کو روایتی طریقہ تعلیم سے آن لائن تعلیمی سسٹم میں صرف تین صورتوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

پہلی صورت یہ کہ کلاس کے دو طالب علم کرونا وائرس میں مبتلا ہوجائیں۔

دوسری یہ کہ پوری کلاس کو اسی صورت میں ٹرانسفر ملے گا جبکہ کرونا وائرس کے آٹھ کیسز ریکارڈ پر آجائیں۔

تیسری صورت یہ کہ اسکول میں کرونا کے چوبیس کیسز ریکارڈ پر آجائیں اس طرح اسکول کو روایتی تعلیمی طریقہ کے تحت بند کرکے تمام طلبہ کو آن لائن تعلیم دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ابوظبی میں اسکول کھولنے کی تیاریاں، نئے ایس او پیز کیا ہونگے؟

محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کو ہدایت کی کہ کووڈ نائنٹین سے نمٹنے والی ٹیمیں تشکیل دینا ہوں گی جبکہ اسکول مخصوص حالات میں عارضی طور پر بند کیے جاسکتے ہیں، ایسی صورت میں روایتی تعلیم کے بجائے آن لائن تعلیم کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات تعلیمی سیشن برائے دو ہزار اکیس اور بائیس شروع کرنے کے لئےپہلے ہی نئی کرونا ایس او پیز پالیسی مرتب کر چکا ہے، نئے ایس او پیز کے مطابق طلبا کو اسکولز میں کھانا فراہم کرنے اور ان کے لئے کھیلوں کے میدان بحال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق دس سے سولہ طلبا پر مشتمل گروپ بنائے جائیں گے، دوسری اور تیسری کلاس کے ایسے طلبہ کو ان گروپوں میں شامل کیا جائے گا جو سماجی فاصلے کی اہلیت نہ رکھتے ہوں، اسکولوں میں طلبہ کے درمیان سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ جگہیں متعین ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -