جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کتنے فیصد مِصری مرد اپنی بیویوں سے ’’پِٹتے‘‘ ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں ایک سروے کیا گیا تو اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ 50 فیصد سے زائد مرد اپنی بیویوں سے پٹتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں الاقصر اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے میاں بیوی کے باہمی تعلقات کے بارے میں سروے کیا گیا تو اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ مصر میں خواتین کا اپنے شوہروں پر تشدد بڑھتا جا رہا ہے اور ملک کے 50 فیصد سے زائد مرد اپنی بیویوں سے مار کھاتے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق شادی شدہ 56.6 فیصد شوہر اپنی بیویوں کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں کی اکثریت حیرت انگیز طور پر ان پڑھ ہے جو پڑھی لکھی بیویوں کے مقابلے میں اپنے شوہروں پر ظلم کرتی ہیں یعنی مارتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں میں سے 87 فیصد خواتین ان پڑھ ہیں۔

سروے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 5.63 فیصد خواتین اپنے شوہروں کو سبق سکھانے کے لیے چھری کا استعمال کرتی ہیں جب کہ ایک تہائی بیویوں کو اپنے شوہروں کو زدوکوب کرنے پر کوئی افسوس بھی نہیں ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں