اشتہار

فرد جرم یا ممکنہ گرفتاری کے بعد ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 میں ایک اداکارہ اسٹورمی کو رقم دینے کے مقدمے میں فرد جرم عائد ہوسکتی ہے جس نے ٹرمپ کے مستقبل پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 میں اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر رقم دینے کے مقدمے میں رواں ہفتے نہ فرد جاسکتی ہے بلکہ گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹرمپ کیا 2024 کا صدارتی الیکشن لڑسکیں گے ان کے حامیوں سمیت عام امریکیوں کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی گرینڈ جیوری رواں ہفتے کسی بھی وقت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مذکورہ کیس میں فرد جرم عائد کردے گی اور اپنی گرفتاری کی صورت میں ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو احتجاج کی کال بھی دی ہوئی ہے جس کے باعث مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سیکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

نیویارک میئرایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر تبصروں کی نگرانی کر رہے ہیں، محکمہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا معمول کا کردار ادا کر رہا ہے کہ شہر میں کوئی نامناسب کارروائی نہ ہو، ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ٹرمپ امریکا کی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جن پر مجرمانہ الزام پر فرد جرم عائد ہوگی۔ جب کہ ٹرمپ کے وکلا کے مطابق اگر سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو ان کی گرفتاری کے لیے چند طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں واقع اپنے گھر سے نیویارک سٹی کورٹ ہاؤس میں پیشی کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد ممکنہ طور پر ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ایک بار جب مقدمہ درج اور جج کا انتخاب ہو جائے گا تو دیگر تفصیلات جیسے کہ مقدمے کا وقت اور ممکنہ سفری پابندیاں اور ضمانت کے طریقے سامنے آ جائیں گی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فرد جرم کے بعد ٹرمپ پر جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے جبکہ اگر ٹرمپ کو سزا سنائی گئی تو انہیں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اگر سابق امریکی صدر کے ساتھ مجرمانہ جرم کے ارتکاب میں کسی بھی سزا پر عملدرآمد ہوتا ہے تو کیا وہ 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کے اہل ہوں گے جس کے لیے وہ گزشتہ سال کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔ یہ سوال انکے حامیوں سمیت عام امریکیوں کے ذہن میں بھی کلبلا رہا ہے۔

اس حوالے سے امریکی قانون کے مطابق فرد جرم یا سزا کی صورت میں صدارتی امیدوار انتخاب لڑنے کا اہل رہتا ہے یوں ملکی قانون بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی صدارتی مہم جاری رکھنے سے نہیں روک سکتا تاہم اگر وہ گرفتار ہوئے تو ان کی صدارتی مہم کافی متاثر ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں