تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرنے کا طریقہ

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اینڈرائیڈ موبائل پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی بڑی مشکل حل کردی۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے بھیجے گئے پیغام کو 60 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

صارف جب اپنے کسی دوست کو پیغام بھیج کر ڈیلیٹ کرے تو وصول کرنے والا اسے پڑھنے سے قاصر ہوتا ہے کیونکہ اُس کےسامنے صرف ’میسج ڈیلیٹڈ‘ کا پیغام ظاہر ہورہا ہوتا ہے۔

اب ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے صارفین نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک ایسی ایپ تلاش کی جس کی مدد سے وہ ڈیلیٹ شدہ پیغامات بھی پڑھ سکتے ہیں۔

اس ایپ کا نام ’وامر‘ (WAMR) ہے، جسے گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

whatsapp deleted messages download status wamr

اس ایپلکیشن کو موبائل میں انسٹال کرنے کے بعد صارف کے پاس ایک لاگ بن جائے گا، جس میں واٹس ایپ کے تمام پیغامات محفوظ ہوں گے اور وہ پھر اپنی مرضی سے ایپ کھول کر انہیں پڑھ سکے گا۔

مزید پڑھیں: ٹائپنگ کے بغیر واٹس ایپ میسج بھیجنے کا طریقہ

وامر کی مدد سے صارف اپنے واٹس ایپ نوٹی فکیشن کو بھی ترتیب دے سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایپ انسٹال کرنے کے بعد واٹس ایپ کے پیغامات اس کے کیشے میں محفوظ ہوجاتے ہیں، جنہیں باآسانی پڑھ کر اپنی مرضی کے مطابق ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

whatsapp deleted messages download status wamr

اس ایپ کی مدد سے تصاویر، ویڈیوز سمیت دیگر چیزیں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -