تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ ’فنگر پرنٹ‘ سے لاگ ان ہوگا، تیاری مکمل

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوش خبری سنانے کی تیاری مکمل کرلی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ’فنگرپرنٹ‘ لاگ ان فیچر پر کام مکمل کرلیا ہے۔

فیچر کو فی الوقت ملازمین استعمال کررہے ہیں جس کے بعد یہ بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ کوئی سقم ہو تو اُسے متعارف کرانے سے پہلے دور کردیا جائے۔

فیچر کے تحت اب کمپیوٹر پر صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے اور لاگ ان کے لیے فنگر پرنٹ کی سہولت دی جائے گی جبکہ اس سے قبل وہ لاگ ان کرنے کے لیے موبائل سے کیو آر کوڈ اسکین کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا واٹس ایپ پر سروس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ویب بیٹا انفو نے تصدیق کی ہے کہ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ لاگ ان میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ’فنگر پرنٹ لاگ ان‘ سسٹم کی آزمائش شروع کردی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کیو آر کوڈ اسکین کے مقابلے میں آسان ثابت ہوگا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق ڈیسک ٹاپ پر فیچر استعمال کرنے کے لیے موبائل میں فنگر پرنٹ محفوظ کرنا ضروری ہوگا جس کے بعد یہ خود کار طریقے سے اسکین ہوگا اور پھر کمپیوٹر پر اکاؤنٹ لاگ ان ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کال بٹن، واٹس ایپ نے حیران کن فیچر پر کام شروع کردیا

اس فیچر کو عام صارفین کب استعمال کرسکیں گے اس حوالے سے واٹس ایپ نے کوئی بیان یا تاریخ جاری نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -