تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئی فون صارفین بیک وقت 8 دوستوں کو کیسے کال کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانیے

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو کالنگ فیچر کی سہولت فراہم کردی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ کے بعد اب آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین بھی بیک وقت 8 دوستوں کے ساتھ آڈیو یا ویڈیو کال پر بیک وقت بات کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل واٹس ایپ نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر آڈیو ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے ویڈیو کالنگ میں صارفین کی گنجائش بڑھانے کے فیچر کو متعارف کرانے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

اب واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کےلیے پیش کردیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین اپنے ایپل اسٹور سے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی گروپ کالنگ کے فیچر میں صرف اُس صارف کو ہی گروپ کال میں شامل کیا جاسکتا ہے جس کے پاس اپ ڈیٹڈ ورژن موجود ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے بیک وقت چار لوگوں کو ویڈیو یا آڈیو کالنگ پر بات کرنے کی سہولت دستیاب تھی۔

Comments

- Advertisement -