تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ نے صارفین سے بڑی سہولت واپس لے لی

سان فرانسسکو: پیغام رسانی اور کالنگ کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت واپس لے لی۔

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ دنوں صارفین کے لیے رقوم کی منتقلی اور خریداری کے حوالے سے پے منٹ ‌نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا، کمپنی نے یہ سہولت صرف بھارت سے تعلق رکھنے والے صارفین کو فراہم کی تھی۔

اب واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی نے بھارتی صارفین کو دی جانے والی سہولت واپس لے لی ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق ’واٹس ایپ نے بھارتی صارفین کے لیے نقد رقوم کی منتقلی اور لین دین کے لیے جو بٹن ایپلیکیشن میں شامل کیا تھا اُسے ہٹا دیا گیا ہے‘۔

بٹن غائب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب واٹس ایپ کی کیش سروسز بھارتی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ برازیل کے صارفین کو بھی اس سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ سے رقم کی منتقلی اور ادائیگی ممکن، نیا فیچر متعارف

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے 7 نومبر کو جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے بھارتی صارفین کے لیے ’پے منٹ‘ سروس متعارف کرادی گئی ہے۔

بتایا گیا تھا کہ یہ سہولت فی الوقت بھارت میں متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ وہ واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں پر صارفین کی تعداد کسی بھی ملک سے کہی زیادہ ہے۔ اعلامیے کے مطابق ’اس سروس کے بعد صارفین کو کسی بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور  باحفاظت طریقے سے کسی کو بھی رقم منتقل کرسکیں گے اور وہ اپنے پیاروں کو رقم بھیجنے کے ساتھ پہلے سے زیادہ آسانی کے ساتھ خریداری بھی کرسکیں گے‘۔

واٹس ایپ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس فیچر کو نیشنل کارپوریشن آف انڈیا کے اشتراک سے تیار کیا گیا، بھارت سے تعلق رکھنے والے صارف کو اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کے لیے این پی سی آئی کی برانچ لازمی جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

بھارت سے قبل پے منٹ فیچر کی آزمائش برازیل میں بھی کی گئی تھی جس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے گزشتہ ماہ عام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں