تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

متحدہ عرب امارات میں‌ پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟‌ متوقع تاریخ سامنے آگئی

متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔

عرب یونین برائے خلا باز اور اسپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش  12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب  ہوگی، 13 اپریل کو  بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 28 مارچ سے موسم بہار کی سالانہ تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ 11 اپریل سے نجی جبکہ سرکاری اسکول 18 اپریل سے کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

رمضان المبارک کے دوران اسکول میں تعلیمی دورانیے کو کم کر کے 7 سے 5 گھنٹے تک کردیا گیا ہے، اسکولوں کا آغاز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ شوّال کا چاند 13 مئی کی شام نظر آئے گا، اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہوگی۔

Comments

- Advertisement -