تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کروناویکسین کب متعارف کرائی جائے گی؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر نے بتادیا

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں کروناویکسین پراجیکٹ کی سربراہی کرنے والی خاتون پروفیسر سارہ گلبرٹ نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک کروناویکسین متعارف کرائی جاسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سارہ گلبرٹ کا کہنا تھا کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا لیکن ممکن ہے کہ رواں سال کے آخر تک کرونا ویکسین علاج کے لیے میسر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی چند کٹھن مراحل ہیں جس کے بعد ویکسین مریضوں پر استعمال کی جائے گی، ویکسین ٹرائل کے اختتام پر نتائج اخذ کیے جائیں گے، ویکسین کی کامیابی کے بعد بڑی مقدار میں خوراکیں بنانا اور اسے مریضوں پر لگانے کے لیے حکومت سے لائسنس کا حصول ایک چیلنج ہے۔

کرونا ویکسین تیار کرنے والے اداروں کے سامنے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ ان مراحل کو عبور کرنے کے بعد ہم بڑی تعداد میں مریضوں پر ویکسین استعمال کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے امید ظاہر کی تھی کہ رواں سال ستمبر تک ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیار کرلیں گے۔ تاہم کروناویکسین کی تیاری کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -