اشتہار

عمران خان کا پہلا انتخابی جلسہ کہاں ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پہلا انتخابی جلسہ کہاں ہوگا رہنماؤں نے مشورہ دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم اور الیکشن کمیشن کے مراسلے پر صدر مملکت کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ 30 اپریل دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

پی ٹی آئی کے اس اجلاس میں چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پہلے انتخابی جلسے کے حوالے سے غور وخوض کیا گیا کہ وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلا جلسہ کہاں کریں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سانگلہ ہل سے انتخابی مہم شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو صوبوں کے بجائے ملک بھر میں انتخابات کرائے جائیں، عمران خان

ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں گے اور مذکورہ جلسے میں خود شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں