10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9 کہاں ہوگا؟ اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل دبئی میں نہیں پاکستان میں ہی ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکااشرف نے پی ایس ایل کے وینیو سے متعلق تمام خدشات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایونٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 آئندہ بس 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا تاہم حتمی شیڈول اگلے گورننگ کونسل اجلاس میں طے ہوگا۔ لیگ میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہ کرنے اور پاکستان سپر لیگ کا نواں سیزن بھی 6 ٹیموں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں جنوری، فروری میں ممکنہ الیکشن کے حوالے سے بھی بحث ہوئی اور تمام فرنچائز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ الیکشنز یا کسی دوسری وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر انتخابات کی وجہ سے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہوا تو پی ایس ایل کو کہیں اور منتقل کرنے کے بجائے شیڈول کو تبدیل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں