12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گھر کی صفائی کرتے ہوئے خاتون کو خزانہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گھروں کی صفائی ستھرائی معمول کی بات ہے لیکن ایک خاتون کی تو اپنے گھر کی صفائی کرتے ہوئے قسمت ہی چمک اٹھی اور ایک طرح سے خزانہ ہاتھ آگیا۔

گھروں کی صفائی ستھرائی معمول کی بات ہے لیکن جرمنی میں گھر کی صفائی کے دوران خاتون کی قسمت ایسی چمکی اور ان کے ہاتھ ایسا خزانہ ہاتھ آیا جو انہیں دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی بنا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں ایک خاتون اپنے گھر کی صفائی کر رہی تھیں کہ انہیں اس دوران تین سال پرانا لاٹری کا ٹکٹ ملا جو وہ گھر میں ہی کہیں رکھ کر بھول چکی تھیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹکٹ پر خاتون (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے) کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز (پاکستانی مالیت لگ بھگ پونے چار کروڑ روپے) کا انعام نکلا ہوا تھا۔

خاتون نے تین سال قبل فروری 2021 میں لاٹری سپر 6 کا ٹکٹ خریدا تھا جو اس کو میز کی دراز میں رکھ کر بھول گئیں تھیں۔

خوش نصیب خاتون کا خطیر انعام پانے پر کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں کھویا ہوا خزانہ دوبارہ دریافت ہوا ہے۔

لاٹری منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ جب انہیں موصول ہوا تو وہ بالکل ٹھیک حالت میں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں