تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں سفید کرولا کی سیاہ کاریاں

کراچی: شہر قائد میں ایک سفید رنگ کی گاڑی پولیس کے لیے آسیب بن گئی ہے‘ جب بھی پولیس کسی سفید گاڑی پر فائرنگ کرتی ہے کوئی بے گناہ اپنی جان سے چلا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس شہرقائد کے علاقے شاہراۂ فیصل پر کئی سفید رنگ کی ایک کرولا کار کئی وارداتوں میں استعمال ہوئی ہے اور پولیس کو انتہائی شدو مد سے اس گاڑی کی تلاش تھی۔

پولیس کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ شاہراۂ فیصل پر اسی کرولا میں سوار ملزمان سے پولیس کا مقابلہ ہوا جس کےدوران ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے مقصود کی جان گئی جبکہ اسی مقابلے میں دو ملزمان بھی پکڑے گئے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سفید گاڑی استعمال کرنے والے یہ ملزمان مختلف علاقوں میں بھی کئی وارداتیں کر چکے ہیں۔ کار سوار ملزمان ایئرپورٹ سےآنے والوں کو لوٹنے میں مطلوب تھے۔ ڈکیت خود کو سی ٹی ڈی اہلکار بتاتے اور لوٹ مار کے بعد گاڑی کی نمبر پلیٹ بدل دیتے۔

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ شہری جاں بحق‘ 2 ڈاکو گرفتار

اتفاق کی بات ہے کہ جب تیرہ جنوری کی رات پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر انتظار نامی نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا تو وہ بھی سفید کرولا میں ہی سوار تھا۔ کیا پولیس کے اعصاب پر ایک گاڑی اس قدر سوار ہے کہ اس کی تلاش میں نہتے شہریوں کی جان بھی اپنی قدرو قیمت کھو بیٹھی ہے۔

یاد رہے کہ جن اہلکاروں نے انتظار کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی ‘ ان کا آپریشن ٹیم سے تعلق نہیں تھااور ان اہلکاروں نے سب سے آخر میں گرفتاری دی۔ فائرنگ کرنے والوں میں ایس ایس پی کا گارڈ اور ڈرائیور شامل تھے، جن کے نام دانیال اور بلال ہیں، دونوں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھبراہٹ میں اچانک فائرنگ کی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مقصود نامی ایک شہری جاں بحق جبکہ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا اوران کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -