اشتہار

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلیے کس کس نے کاغذات جمع کروائے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اراکین پنجاب اسمبلی کی حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ن لیگ کے ملک احمدخان نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے جب کہ سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر کےلئے احمدخان بھچر کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

ن لیگ کے ملک ظہیراقبال نے ڈپٹی اسپیکر کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کےمعین ریاض نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات جمع کرائے۔

- Advertisement -

سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامرحبیب نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےکاغذات وصول کیے ہیں۔

 اسپیکر سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا ، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا، ، اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لیا۔

مسلم لیگ ن، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے حلف اٹھایا۔

اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لینے کے بعد کہا کہ حلف اٹھانےوالے اراکین کو مبارک ہو، اپنی اور سیکریٹریٹ کی جانب سےارکان اسمبلی منتخب ہونے پرآپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں