21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عاصم اظہر اور بھائی میں سے بہتر گلوکار کون؟ میرب علی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی نے منگیتر عاصم اظہر کو بھائی رامز کو بہتر گلوکار قرار دے دیا۔

اداکارہ میرب علی نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور منگیتر گلوکار عاصم اظہر سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

میرب علی نے کہا کہ منگیتر عاصم اظہر گلوکار ہیں جبکہ بھائی رامز ریپر ہیں تاہم ان کے بھائی رامز نے بہن کی مشکل آسان کرتے ہوئے کہا کہ عاصم بھائی ان سے اچھے گلوکار ہیں۔

- Advertisement -

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو 10 ماہ کی عمر میں پیش آئے ڈراؤنے واقعات کیسے یاد ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے مگر سچ ہے، مجھے یاد ہے کہ رات کو بہت روتی تھی ایک رات میرے مرحوم نانا ابو مجھے چپ کروانے کے لیے گود میں لے کر لان میں ٹہل رہے تھے کہ وہاں موجود ایک کالی بلی مجھے گھور رہی تھی اور میں اسے دیکھ کر منہ بنارہی تھی۔

میرب علی کا کہنا تھا کہ جب 15 برس بعد میں نے یہ واقعہ اپنی والدہ کو سنایا تو وہ بھی حیران تھیں کہ یہ سب مجھے کیسے یاد ہے۔

ڈپریشن سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ آپ کو یہ سمجھنے میں وقت لگتا ہے آپ ڈپریسڈ ہیں، لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں اور نت نئے مشوروں سے نوازتے ہیں تاہم میں نے تھراپی بھی کی اور اپنی خامیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ڈپریشن پر قابو پالیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں