23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

5 منٹ میں دو بار آسمانی بجلی گرنے کے باوجود بچ جانے والا خوش نصیب کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی تاروں میں دوڑنے والی ہو یا آسمان سے گرنے والی موت کا پیش خیمہ ہوتی ہے لیکن ایک خوش نصیب 5 منٹ میں دو بار آسمانی بجلی گرنے کے باوجود زندہ رہا۔

یہ خوش نصیب شخص چین کا شہری لیو نان ہے جو صوبہ گوئژو کے شہر زونی کا رہائشی ہے اور گرج چمک کے دوران اپنے گھر کے باہر کھڑا موسم سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک اس پر بجلی گر پڑی اور صرف ایک بار نہیں بلکہ دو بار بجلی نے اسے نشانہ بنایا۔

لیو نان کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے علاج کے لیے انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

خوش قسمت نوجوان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ اس کے پاس اتنا وقت ہی نہیں تھا کہ وہ سمجھ پاتا کہ کیا ہوا جبکہ اسی دوران دوبارہ ایک اور جھٹکا لگا اور کافی دیر تک وہ بیہوش رہے۔ تاہم بیہوش ہو کر گرنے سے قبل ایک سفید روشنی دیکھی تھی۔

واضح رہے کہ ایک سائنسی تجزیے کے مطابق کسی شخص کے اپنی زندگی کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات تقریباً 15,300 میں سے ایک ہوتا ہے لیکن دو بار آسمانی بجلی گرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ بجلی کبھی بھی ایک ہی جگہ پر دو بار نہیں گرتی۔

تاہم اس تجزیے کو لیو نان پر بجلی گرنے کے واقعے نے غلط ثابت کر دیا ہے اور لوگ اس واقعے پر حیران ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں