جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

انفلوئنزا کی ویکسین کن افراد کو لگوانا ضروری ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انفلوئنزا ایک عام مرض ہے جو کبھی خطرناک صورت بھی اختیار کر سکتا ہے اس کی ویکسین کن افراد کو لگوانا ضروری ہے اس بارے میں جانیے۔

شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں گردوں کے امراض کے ماہر پروفیسر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سعد الشھپیب نے کہا ہے کہ انفلوائنزا ایک وائرل بیماری ہے جو سب کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر الشھیب نے اپنے اکاؤنٹ ایکس پر کہا کہ انفلوائنزا کا عارضہ کبھی خطرناک صورتحال اختیار کرلیتا ہے۔ پھیپھڑوں کی سوزش یا  بیکٹریا کے حملے کی صورت میں علاج فورا کرانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انفلوئنزا سے بچاؤ کا واحد ہتھیار ویکسین ہے جو شعبہ صحت سے وابستہ افراد، بوڑھے اور سینے کے لا علاج امراض میں مبتلا افراد کو ہر سال لگوانا ضروری ہے۔
ڈاکٹر الشھیب نے واضح کیا کہ انفلوئنزا ویسکین بہت موثر ہوتی ہے اور اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتے۔
واضح رہے ان دنوں موسم کی تبدیلی کے باعث مملکت میں فلو سے بچاو کے لیے وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے اور خصوصی انتظامات کے تحت لوگوں کو ان کے گھروں پربھی ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں