پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان کا ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ کس سے ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ایک روزہ عالمی کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا جب کہ پاکستان کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو شیڈول ہے جس میں مدمقابل ٹیم کا فیصلہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل نتیجے پر منحصر تھا۔

گزشتہ روز کوالیفائر فائنل میچ میں سری لنکا سے نیدر لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کے ابتدائی دو میچوں میں مدمقابل ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

- Advertisement -

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا جو 6 اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا جب کہ اسی گراؤنڈ پر 12 اکتوبر کو گرین شرٹس ورلڈ کپ کوالیفائر کی فاتح ٹیم سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا ناقابل شکست رہی اور 8 میچوں میں مدمقابل آنے والی تمام ٹیموں کو شکست دے دوچار کیا۔ فائنل میں جہاں نیدر لینڈ کے ہر حربے کو ناکام بناتے ہوئے ٹرافی اٹھائی وہیں راؤنڈ میچز میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے سمیت تمام حریفوں کو چت کیا۔

واضح رہے کہ دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقص ترین کارکردگی کے باعث پہلی بار ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہوئی ہے جب کہ 8 عالمی کپ کھیلے والی زمبابوے بھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں