تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وہ نکات جو اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں

زندگی میں ایک مشکل کام اہداف کا تعین کرنا، ان کا تحفظ کرنا اور اس کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔

یہ جاننا بھی بہت اہم ہے کہ کس موقع پر کیا کرنا ہے، یہاں بہت سارے لوگ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں، کیونکہ بہت سے عناصر ان کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور اہداف پر توجہ مرکوز کرنے سے ہٹاتے ہیں۔

سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق کچھ نکات پر عمل کرنے سے اپنے مقصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

خود اعتمادی اور اہداف کو لکھنا

کسی مقصد کا تعین کرنے کا پہلا قدم خود پر مطلق یقین رکھنا ہے، اگر آپ کو خود پر اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں ہے تو آپ یہ بھی بھول سکتے ہیں کہ آپ کونسے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔

مقصد کے حصول کے لیے منصوبہ بندی کریں، اپنے اہداف لکھیں، شیڈول بنائیں اور ان کی درجہ بندی کریں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد اپنے اہداف لکھتا ہے تو وہ ان کے حصول میں بیالیس فیصد زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔

مخصوص اہداف کا تعین اور انہیں حاصل کرنا

اگر مخصوص اہداف اورحالات میں سمجھا جائے تو کسی مقصد کو حاصل کرنا آسان ہوتا ہے، اگر آپ کی سمت مبہم ہے تو اہداف کا حصول مشکل ہوجائے گا۔

حقیقت پسندانہ اہداف

یہ صرف انسان خود ہی طے کر سکتا ہے کہ اس کا مقصد کتنا اہم ہے؟ لیکن انسان کو خود یقینی بنانا ہوگا کہ حقیقت پسندانہ امکان موجود ہے کہ آپ اسے حاصل کرسکیں گے اور اس کے لیے ایک ٹائم لائن طے کریں۔

جوابدہ ہونا پسند کریں

تحقیق کے مطابق جب آپ کسی مقصد کے لئے کام کرتے ہیں تو یاد رکھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے تو خود کا محاسبہ کریں، اپنے دوست احباب اور عزیز و اقارب کو اپنے اہداف کے بارے میں بتانے سے آپ اہداف کے حصول کے لیے مزید ذمہ داری کا مظاہری کر سکتے ہیں۔

ضرورت پڑنے پر مدد طلب کریں

اپنے آس پاس کے لوگوں سے سیکھنا ضروری ہے، کسی سے مدد مانگنا شرم کی بات نہیں ہے۔

سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی سائنسی تحقیق کے مطابق آخر میں مستقل طور پر اپنی پیشرفت کا جائزہ لیں، وقت کے ساتھ ہمارے مقاصد میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور یاد رکھیں حتمی نتیجہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے جو ہم شروع میں چاہتے تھے۔

Comments

- Advertisement -