ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے انٹرنیٹ سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میری نظر میں سوشل میڈیا کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً تمام ہی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر موجود ہیں اور وہ اسی کے ذریعے اپنے مداحوں سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتی ہیں۔

بالی وڈ اداکار ہوں یا پھر کوئی بھی معروف شخصیت اپنی روز مرہ کے معمول اور دیگر نئی چیزوں کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں جنہیں مداح بہت پسند بھی کرتے ہیں اور بعض اوقات تو یہ عام سی تصاویر وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اذان سے متعلق بیان: کنگنا رناوت کا سونو نگم کو کرارا جواب

حیران کُن طور پر کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پر کوئی بھی آئی ڈی موجود نہیں اور اب بالی ووڈ اداکارہ نے خود اس کی وجہ بھی بیان کردی ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھاکہ ’ویسے تو سوشل میڈیا سے میری دوری کی کئی وجوہات ہیں تاہم میرے نزدیک سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ کا استعمال وقت کا ضیاع ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بہت ساری کمپنیز اور لوگ اپنی پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے میرا سہارا لینا چاہتے ہیں تاہم وہ اس وجہ سے بھی میرے ساتھ کام نہیں کرتے کہ میں سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کی ملکہ کے لباس میں تصاویر وائرل

کگنا رناوت کا کہناتھا کہ میرے نزدیک سوشل میڈیا پر موجودگی وقت کی اہم ضرورت تو ہے تاہم میرے نزدیک یہ درست نہیں کہ کوئی اور شخص آپ کی نجی زندگی کی نمائندگی کرے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جو کمپنیاں یا شخصیات اس بات کی خواہش مند ہیں کہ میں سوشل میڈیا پر اپنا اکاؤنٹ بنا لوں اُن کو بس اتنا کہتی ہوں کہ میں وہ کام کرنا نہیں چاہتی جو میں نے خود نہ کیا ہو۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں