بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

رنبیر کپور کی شادی میں عدم شرکت، دپیکا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی شادی میں سب سے اچھے دوست رنبیر کپور کی عدم شرکت پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے بارے میں قیاس آرائیاں تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں، ایک عرصے تک تو یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ دونوں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں مگر رنویر سنگھ اور ڈمپل کوئن نے شادی کا اعلان کر کے تمام افواہوں کو مسترد کیا۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی نہ صرف دپیکا بلکہ اُن کے خاوند سے بھی بہت اچھی دوستی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں تینوں ایک ساتھ سیر وتفریح کرتے بھی نظر آئے۔

بھارتی میڈیا میں آجکل رنبیر اور عالیہ بھٹ کی محبت کے چرچے بھی ہیں جبکہ دونوں اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ’براہمشٹرا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا کے بجائے رنویر سنگھ نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا؟

دپیکا پڈوکون نے گزشتہ ماہ اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی اور پھر بھارت میں ساتھی فنکاروں کے لیے شاندار استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ کی تمام ہی شخصیات شریک ہوئیں مگر رنبیر کی عدم شرکت نے ایک بار پھر افواہوں کو تقویت دی۔

دپیکا نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری اور رنبیر کی اچھی دوستی تھی مگر شادی کے بعد سے ہم دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کی اور نہ اب ہمارا کوئی رابطہ ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ رنبیر کی عدم شرکت میرے لیے حیران کُن نہیں تھی کیونکہ ہم دونوں کا جو رشتہ تھا اُس میں ہر چیز ممکن ہے اور یہی رشتے کا حسن بھی ہے، میں اس بارے میں مزید کوئی بات کرنا بھی نہیں چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پر قسمت مہربان، شادی کے بعد سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز

لیک کومو کو شادی کے لیے منتخب کرنے کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پہلے ہی اپنی شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردیا تھا، ہم اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتے تھے جس کے لیے اٹلی کا انتخاب کیا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں