پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

طنز کیوں کیا؟ کرکٹر جڈیجا کی اہلیہ، بے جی پی خواتین میں زبردست بحث، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اسٹار کرکٹر کی اہلیہ اور بی جے پی کی لیڈر ریوابا جڈیجا کی اپنی پارٹی کی خواتین رہنماؤں کے ساتھ تو تکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی، خواتین رہنماؤں نے ریوابا پر طنز کیا تھا جس پر بات بڑھی۔

ریوابا جڈیجا اور بے جے پی کی دیگر سینئر رہنما بھارتی یوم آزادکی تقریب کے دوران فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرے نے کے لیے ایک تقریب میں موجود تھیں، اس دوران ریوابا نے اپنی جذبات اور عقیدت ظاہر کرنے کے لیے جوتے اتار دیے، تاہم ساتھی رہنما کے طنز کرنے پر ان کی پارٹی خواتین سے بحث ہوگئی۔

بی جے پی کی ایک اور خاتون رہنما پونم بین مادام نے انھیں جوتے اتارنے پر ’’اوور اسمارٹ‘‘ کہہ ڈالا جس پر کرکٹر کی اہلیہ سیخ پا ہوگئیں۔

اس سے قبل پونم نے جب بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا تو اپنے جوتے نہیں اتارے تھے جبکہ ریوابا نے ان کے بعد جوتے اتار کر فوجیوں سے عقیدت کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی کرکٹر کی بیوی کا کہنا تھا پونم مسلسل مجھے اس بات پر تنقید کا نشانہ بنا رہی تھیں، انھوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم بھی اس طرح کی تقریب میں اپنے جوتے نہیں اتارتے لیکن کچھ لوگ اوو اسمارٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس موقع پر جام نگر کی میئر بیناکوٹھاری کی جانب سے بھی ریوابا پر تنقید کی گئی جس پر کرکٹر کی بیوی دونوں ساتھی رہنمائوں سے ہی الجھ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں