اشتہار

یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی، وفاقی وزیر نے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 6 ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اےنےبدقسمتی سےزوال کی آخری حدوں کوچھو لیا ، پاکستان اور معیشت مشکل وقت سے گزر رہا ہے ، ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر یا سی ای او کا پروموشن اور فارن پوسٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ، پی آئی اے میں ہر آنے والی حکومت نے اپنی مرضی کی بھرتی کی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 برس ہوگئے وی آئی پی لاؤنج کو بہتر نہیں کیا گیا تھا ، کراچی میں انٹرنیشنل اورڈومیسٹک لاؤج کو اپ گریڈ کررہے ہیں، لیزسمیت 3مزیدجہازجلد شامل ہونےجارہےہیں ،اس وقت 10 جہازوں کا اضافہ ناگزیر ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 17 کے قریب ایئرپورٹ بند اور رابطے سے باہر ہیں ، ترکش ایئرلائن والے ہمارے مسافروں کو یورپ لے کر جارہے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ وزارت خزانہ سے پائلٹس کے ٹیکسوں کو آسان کرنے کی درخواست کریں گے اور 6 ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

جعلی ڈگریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری والوں کوسزائے موت نہیں دی جاسکتی ہے ، ایسا نہیں تھا کہ سارے ہی جعلی ڈگری والے تھے، کوئی چند ایک جعلی ڈگری والا ہوگا ،سب کو ایک لاٹھی کے ساتھ نہیں ہانک سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں