10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ہاردیک پانڈیا ورلڈ کپ کے بقیہ میچز کھیل سکیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا جو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے ان کی انجری شدید ہے اور وہ ورلڈ کپ کے اگلے کچھ میچز سے باہر ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا جو گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ہی گیند پر بیٹر کی ہٹ کو اپنے پاؤں سے روکنے کی کوشش میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اس بارے میں تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وہ انجری گریڈ ون کی ہے جس نے ان کے میگا ایونٹ کے اگلے کئی میچز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

 پانڈیا جو اس انجری کے باعث گزشتہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں تھے اب آئندہ اتوار کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف میچ سے بھی یقینی طور پر باہر ہوگئے ہیں تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے دیگر کچھ میچز میں بھی کھیل سکیں گے۔

- Advertisement -

اس وقت نتن پٹیل کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں پانڈیا کے علاج میں مصروف ہے لیکن وہاں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انہیں لگنے والی چوٹ اس سے کچھ زیادہ سنگین لگ رہی ہے جو پہلے سمجھی گئی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ اندر سے گوشت پھٹ گیا ہے جس کو ٹھیک ہونے میں کچھ طویل وقت لگ سکتا ہے۔

این سی اے بھی ان کی مکمل صحتیابی سے قبل انہیں میدان میں بھیجنے کا حامی نہیں ہے تاہم میڈیکل ٹیم پر امید ہے کہ وہ جلد میدان میں واپسی کریں گے لیکن کب یہ حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک بھارتی اخبار نے پانڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم انڈیا فی الحال پانڈیا کے متبادل کھلاڑی کو طلب نہیں کر رہی ہے بلکہ وہ آل راؤنڈر کا ہی انتظار کر رہے ہیں۔

کچھ رپورٹس کے مطابق سینیئر کھلاڑی آف اسپنر روی چندرن اشون کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے انڈین پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں