10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کیا اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا ہو سکے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کولمبو میں صف آرا ہوں گی لیکن بارش کے باعث میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں ایک بار پھر دنیائے کرکٹ کی دو سپر پاورز اور روایتی حریفوں کے درمیان اتوار 10 ستمبر کو کولمبو میں میچ شیڈول ہے۔ دونوں کے درمیان پہلا ٹاکرا گزشتہ ہفتے پالی کیلے میں بارش کی نظر ہو گیا ہے لیکن کولمبو بھی شدید بارشوں کی زد میں ہے جہاں رات بھر موسلا دھار بارش ہوتی رہی ہے جب کہ آئندہ چند روز تک تیز بارش کی پیشگوئی ہے۔

کولمبو میں صرف پاک بھارت مقابلہ ہی نہیں بلکہ ایشیا کپ کے فائنل سمیت 6 میچز شیڈول ہیں تاہم مسلسل بارشوں کے باعث اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

اگر ایشیا کپ کے میچز بارش کے باعث نہ ہوسکے بالخصوص پاک بھارت ٹاکرا متاثر ہوا تو جہاں دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کرکٹ کی مایوسی بڑھے گی وہیں براڈ کاسٹرز کو بھی کروڑوں کا نقصان ہوگا جو اے سی سی کے بھارتی صدر جے شاہ کی ہزیمت کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں بارشوں کے پیش نظر پی سی بی نے میچز پاکستان میں کرانے کی پیشکش کی تھی تاہم اے سی سی کے صدر جے شاہ کی ہٹ دھرمی نے معاملات آگے نہ بڑھنے دیے بلکہ ان کی خودسری اتنی بڑھی کہ بقیہ میچز کولمبو سے دمبولا منتقل کرنے کے اے سی سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے میچز کولمبو میں کرانے کا حیران کن فیصلہ کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو لگام کون دے گا؟

سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی موسم کی صورتحال کے پیش نظر اے سی سی کو میچز کولمبو سے منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں