ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں خبر گرم ہے کہ معروف ہدایت کار کرن جوہر ایک بار پھر شاہ رخ خان اور کاجول کی ہٹ جوڑی کو کاسٹ کرنے کا ارادہ باندھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنگ خان اور کاجول انڈسٹری کی مقبول اور کامیاب ترین جوڑی رہے ہیں، انھوں نے بالی وڈ کو ”دل والے دولہنیا لے جائیں گے“ جیسے بلاک بسٹر فلم دی۔

یہ جوڑی ہمیں ”بازی گر“، ”کرن ارجن“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اور ”کبھی خوشی کبھی غم“ جیسی کامیاب فلموں میں بھی دکھائی دی۔ یاد رہے کہ ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کرن جوہر کی بہ طور ہدایت کار پہلی فلم تھی۔

- Advertisement -

گو روہت شیٹھی کی فلم ”دل والے“ تنازعات اور باجی راﺅ مستانی سے ٹکراﺅ کی وجہ سے زیادہ بزنس نہیں کرسکی، مگر اس میں بھی کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی نے خاصی خبریں بٹواری تھیں۔

اب یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ اور کاجول کو دوبارہ سے کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں، اس ضمن میں اسکرپٹ پر کام کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن سے اختلافات کی وجہ سے کرن جوہر کاجول سے بھی دور ہوگئے تھے مگر اب برف خاصی حد تک پگھل چکی ہے اور دونوں کے رشتے میں تناﺅ ختم ہوگیا ہے۔

ادھر شاہ رخ بھی آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو“ کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں اور فی الحال انھوں نے کسی فلم کا اعلان نہیں کیا گیا۔


جیسا باپ ویسا بیٹا، شاہ رخ خان اور آریان خان کی تصویر وائرل ہوگئی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں