اشتہار

عامر کی ٹیم میں واپسی سی متعلق نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر سابق کرکٹر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں نہیں روکیں گے۔

عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ "میں محمد عامر کو نہیں روکوں گا اگر وہ خود کو دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے دستیاب ہونا چاہتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی سابقہ انتظامیہ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے عامر نے خود کو الگ رکھا ہوا تھا۔

محمد عامر کا رمیز راجا کو جواب

- Advertisement -

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین رمیز راجا کے خیال میں جس نے بھی کرکٹ میں بدعنوانی کی ہے اسے دوبارہ کبھی پاکستان کے لیے کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ میرا خیال نہیں ہے! میرا ماننا ہے کہ جس نے سزا کاٹ لی ہے اسے پاکستان کے لیے واپسی کی اجازت ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز فاسٹ بولر نے عزم ظاہر کیا تھا کہ پی ایس ایل پر توجہ ہے اپنی پرفارمنس سے قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کا خواہش مند ہوں۔

رمیز راجا کو جواب دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ اللہ جب کسی کو اختیارات دیتا ہے تو واپس بھی لے سکتا ہے اختیارات کا غلط استعمال کیا جائے تو وہی ہوتا جو آج کل ٹی وی پر گلےشکوے کی صورت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کسی پر بھی الزام لگا دیں گے اور سب کو کہیں میں ٹھیک ہوں باقی سب غلط ہیں اختیار ملتا ہے تو چھن بھی جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں