تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

فائزر ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف مؤثر ہوگی یا نہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے وائرس کی نئی قسم کے لیے فائزر کی ویکسین پر گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی برطانیہ کے بعد جنوبی افریقا میں بھی نئی قسم دیکھی گئی ہے جس کے بعد بعض ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ ویکسین وائرس کی نئی اقسام کے لیے ممکنہ طور پر اثر انداز نہ ہو۔

البتہ امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیو ٹیک کی ویکسین وائرس کی نئی قسم پر بھی مؤثر ہے، وائرس کی نئی قسم اور اس کے موجودہ ویکسین پر اثرا انداز ہونے پر مشاہدہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔

ماہرین کے مطابق فائزرویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں نئی قسم پربھی مؤثر ہے۔

واضح رہے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ جنوبی افریقا میں پائی جانے والی نئی قسم موجودہ ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کرسکتی ہے۔ اس صورت حال کے بعد موجودہ ویکسین کے کرونا کی نئی قسم پر اثرات مرتب ہوں گے یا نہیں، یہ اہم سوال کھڑا ہوگیا ہے۔ البتہ کئی سائنسدانوں کی رائے اس کے خلاف ہے۔

برطانیہ کے بعد جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جنوبی افریقا میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کووڈ ویکسین کے ٹرائلز کی قیادت کرنے والے پروفیسر شبیر مہدی کا کہنا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم موجودہ ویکسین کے خلاف مزاحمت کرے گی، لیکن ایسا کہنا کہ موجودہ ویکسین غیر اثر ہے تو یہ غلط ہوگا۔

Comments

- Advertisement -