جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سلمان خان کے بیان پر عالیہ صدیقی نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بگ باس او ٹی ٹی ٹو میں سلمان خان نے گزشتہ دنوں عالیہ صدیقی کو سابق شوہر نواز الدین صدیقی سے طلاق سے متعلق بات کرنے سے روک دیا تھا۔

سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی ٹو کے میزبان ہیں، عالیہ صدیقی کے گھر سے نکلنے کے بعد کہا تھا کہ شو میں ایسے افراد جو سلمان کے قریب ہیں انہیں ان کی حمایت حاصل ہوگی۔

عالیہ صدیقی نے کہا کہ میں نے اپنے بارے میں بات کرلی تو اس بات کو لے کر مجھے ہدف کرنا سمجھ نہیں آیا، ہاں میں نے گھر میں اپنا ماضی شیئر کیا لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مجھے کیوں نشانہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی ذاتی زندگی پر بحث کررہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں عالیہ صدیقی نے کہا کہ سلمان خان اسٹار ہیں اور ایک اسٹار دوسرے اسٹار کو ہی سپورٹ کرے گا۔

عالیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ اب اگلے ویک اینڈ پر میں دیکھنا پسند کروں گی جو پوجا بھٹ نے کہا کہ میں مہیش بھٹ ک یبیٹی ہوں اور پوجا فخر کرتی ہے کہ وہ مہیش بھٹ کی بیٹی ہے لیکن میں یہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ سلمان خان اس پر کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے باہر کی دنیا کے بارے میں بات کی تھی اور پوجا بھٹ نے بھی ایسا ہی کیا اب میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ کھیل کتنا منصفانہ ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے عالیہ سے کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں