اشتہار

خوبصورت ترین مقام پر جانے والی خاتون کی پُراسرار موت

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈن برگ کے خوبصورت ترین مقام پر جانے والی خاتون کی پُراسرار موت ہوئی ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ایڈن برگ کے خوبصورت پہاڑی مقام ’آرتھر سیٹ‘ سے جمعرات کی صبح 9 بجے ایک خاتون گر کر ہلاک ہوئیں۔ پولیس نے خاتون کی موت پر مشکوک قرار دیتے ہوئے 27 سالہ لڑکے کو دھکا دینے یا قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچیں جنہوں نے لڑکی کی لاش کو ریسکیو کرنے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پولیس اور ریسکیو ادارے کی تین ٹیموں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے میں سائرن کی آوازیں مسلسل گونج رہیں تھیں۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ’خاتون ایک لڑکے کے ساتھ اس مقام پر آئیں اور پھر صبح کے وقت پولیس اُن کی لاش کو تلاش کرنے کے لیے پہنچی‘۔

اسکاٹ لینڈ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’ہمیں دو ستمبر جمعرات کی صبح اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون آرتھر سیٹ کے مقام سے نیچے گر گئیں ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں