ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

انسٹاگرام ریلز بنانے سے کیوں روکا؟ بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انسٹاگرام ریلز بنانے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ رات ریاست بہار میں پیش آیا جہاں 5 سالہ بیٹے کی ماں نے شوہر کو اس لیے قتل کردیا کہ وہ انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر اعتراض کرتا تھا۔

25 سالہ مہیشور کمار رائے کولکتہ میں مزدوری کرتا تھا اور تعطیلات پر بہار گھر آیا تھا وہ بیوی بچے کے ساتھ سسرال گیا لیکن رات گئے واپس گھر نہیں لوٹا۔

- Advertisement -

مہیشور کے بھائی نے فون کیا تو موبائل کسی اور نہیں اٹھایا جس پر وہ اہلخانہ کو لے کر اس کے سسرال پہنچا تو بھائی کو مردہ حالت میں پایا جبکہ اس کی بیوی اور سسرال والے فرار ہوچکے تھے۔

مقتول کے اہلخانہ نے بتایا کہ سسرال والوں میں سے 4 افراد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے لے جارہے تھے ہمارے پہنچتے پر لاش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مہیشور کو بیوی کے وائرل گانوں پر انسٹاگرام ریلز بنانے پر اعتراض تھا اور وہ اسے منع بھی کرتا تھا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مہیشور کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور لاش کو پنکھے سے لٹکایا گیا تاکہ خودکشی ظاہر کی جاسکے۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ اہلخانہ کی شکایت پر مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں