جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بیوی نے شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیوی نے مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلقات کے شبے میں شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے دیوریا میں پیش آیا، پولیس نے خاتون امرتا کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ شخص کی شناخت اشیش رائے کے نام سے ہوئی، اشیش کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا پھر اسے مہارشی دیورہ بابا میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا۔

- Advertisement -

متاثرہ شخص نے بتایا کہ واقعہ 13 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب وہ بیوی کے ساتھ سسرال اس کے بیمار بھائی کی عیادت کے لیے گیا تھا، سسرال پہنچنے پر امرتا نے رات سسرال میں رکنے کی درخواست کی۔

اشیش نے الزام لگایا کہ جب میں سو رہا تھا تو رات کو امرتا اٹھی اور باورچی خانے سے ابلتا ہوا پانی لے کر آئی اور مجھ پر پھینک دیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو سسر اور بیوی نے مارا پیٹا اور بہنوئی نے چھت سے نیچے پھینک دیا۔

اے ایس پی بھیم کمار کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ چار افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمہ امریتا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں