ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: خاتون نے بیہودہ مذاق کرنے والے شخص کے چہرے پر گرم پانی پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بعض اوقات مذاق بہت مہنگا بھی پڑ جاتا ہے، روس میں خاتون نے بیہودہ مذاق کرنے والے شخص کو سبق سکھانے کے لئے اس کے چہرے پر گرم اُبلتا ہوا پانی پھینک دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں ایک شخص کو پارٹی میں مذاق کرنا بہت زیادہ مہنگا پڑ گیا، جب ناراض خاتون نے اس کے چہرے پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا۔

مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو چیلیابنسک میں پیش آیا جہاں کچھ لوگوں نے ہاؤس پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

- Advertisement -

حاضرین میں سے ایک نے مذاق کرتے ہوئے کچن کے اندر دھویں والا بم پھینک دیا جہاں ایک عورت کھانا بنانے میں مصروف تھی، غصے میں، وہ ابلتے ہوئے پانی کے برتن کے ساتھ کچن سے باہر نکلی اور اسے مذاق کرنے والے شخص کے چہرے پر پھینک دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور پارٹی میں شامل افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی سزا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر دیکھنے والوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مذاق کرنے والا شخض ابلتا ہوا پانی پھینکنے کے بعد تھرڈ ڈگری جل گیا اور اس وقت ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہے۔ صارفین نے اس انتہائی اقدام پر تنقید کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ خاتون کو مناسب سزا دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں