جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خواتین کے ساتھ مردوں کا بھی استحصال کیا جاتا ہے، عرفان خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کا بھی استحصال کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں مگر اسی دوران سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور بھارتی اداکار نے کہا کہ معاشرے کے ہرطبقے میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کا بھی استحصال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں موجود طاقت ور لوگ خواتین کا استحصال کرتے ہیں اور جب اُن کے پاس بے تحاشہ طاقت آجائے تو وہ مردوں کا بھی رعب کے ذریعے استحصال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

پڑھیں: ہراساں کرنے والے مردوں کو سبق سکھانے والی طالبہ

عرفان خان نے کہا کہ دنیا کے شاید کچھ ہی ممالک ایسے ہوں گے جہاں مردوں یا خواتین کے استحصال کے معاملات سامنے نہیں آتے ہوں گے ورنہ طاقت رکھنے والا شخص کسی کا استحصال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ عرفان خان کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے وہ اب تک متعدد بھارتی اور ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں