اشتہار

’مردم شماری میں جعل سازی ختم اور اہلِ کراچی کو پورا گنا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مردم شماری میں جعل سازی اور بے ضابطگیاں ختم کی جائیں اہل کراچی کو پورا گنا جائے۔

گورنر ہاؤس پر عوامی احتجاجی کیمپ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے حکمرانوں کا ٹولہ مسلط رہا ہے جو صرف کراچی کو لوٹنا جانتے ہیں کراچی پر خرچ نہیں کرنا چاہتے، مردم شماری، اسٹریٹ کرائمز، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے حق دو کراچی کے نئے فیز کا آغاز کررہے ہیں، اگلے ہفتے شہر کے اہم شاہراہوں پر کیمپ لگائے جائیں گے اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو کم کرنے کی جعل سازی اور بے ضابطگیوں کے خلاف جماعت اسلامی سراپا احتجاج ہے ہم نے پہلے بھی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھا کرنے پر آواز اُٹھائی تھی اور زبردست تحریک چلائی تھی جبکہ 2017 کی جعلی مردم شماری کو ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے وفاقی کابینہ میں مل کر منظوری دی اور کراچی کے عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مردم شماری کے حوالے سے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کرتی، سندھ کی آبادی کی تو بات کرتی ہے لیکن کراچی کی آبادی کم کرنے پر کوئی بات نہیں کرتی، اندرون خانہ پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر کراچی کی آبادی کو کم کرکے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے2017کی جعلی مردم شماری کی منظوری کے بعد اب ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پرکراچی کے عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے اور موجودہ مردم شماری کے عمل کو صاف اور شفاف نہیں بنایا جارہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں